Pak army transfers

تینوں مسلح افواج کا ڈیم بنانے کے لیے اہم اقدام سامنے آگیا

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ تینوں مسلح افواج کے افسران 2 دن کی تنخواہ دیامیر بھاشا اور مہمندڈیم کی تعمیر کیلئے جمع کرائیں گے۔
: پاکستان اسٹاک ایکسچینج رواں سال کی کم ترین سطح پر آگیا
اپنی ٹویٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ مسلح افواج ڈیموں کی تعمیر کے کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی، اس حوالے سے تینوں مسلح افواج کے افسران 2 دن کی تنخواہ دیامیر بھاشا اور مہمندڈیم کی تعمیر کیلئے جمع کرائیں گےجبکہ مسلح افواج کے جوان ایک دن کی تنخواہ کارخیر میں دیں گے۔
پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا اہم رہنما نااہل

انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج فنڈ قومی فریضے کے تحت دیں گے، چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈیموں کی تعمیر کیلئے خصوصی فنڈ قائم کیا گیا ہے۔

ایون فیلڈ فلیٹس پر حملے کیخلاف مریم نواز بول پڑیں

دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ڈیمز کے لیے جمع فنڈز کسی کو کھانے نہیں دیں گے،ڈیمز کی تعمیر کے لیے قوم کے بچے پیسے جمع کرکے اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، ہر گھنٹے ویب سائٹ اپ ڈیٹ ہونے سے پتا چلتا رہے گا کہ کتنے پیسے جمع ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں