Drugs Mafia

پنجاب بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

لاہور :آئی جی پنجاب، امجد جاوید سلیمی کے احکامات کے مطابق،پنجاب بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری .اس سلسلے میں سب سے بڑا کریک ڈاؤن ملتان ریجن میں کیا گیا اور جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا منشیات فروش خالد یٰسین گرفتار کر لیا گیا۔
خالد یٰسین 60سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ خالد یٰسین کی گرفتار ی کے بعد ملتان پولیس کو مزید گرفتاریاں متوقع۔آئی جی پنجاب، کا آر پی او ملتان ، مہر وسیم سیال سے ٹیلیفونک رابطہ اور ریجن کو منشیات فروشوں سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لیے آپریشنل ہدایات۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں