اوجی ڈی سی ایل میں سن کوٹہ کوبھرتی کرے ورنہ شدیداحتجاج کرینگے عبدالشکوربگٹی

اوجی ڈی سی ایل علاقے کے لوگوں سے کئے ہوئے اپنے معاہدوں پرفوری عمل درآمدکرکے سن کوٹہ کوبھرتی کرے ورنہ شدیداحتجاج کرینگے عبدالشکوربگٹی

ڈیرہ بگٹی(رپورٹ عمردین بگٹی)تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ایل ضلع ڈیرہ بگٹی میں اپنے کئے ہوئے معاہدے سے انحراف کرتے ہوئے مقامی سن کوٹہ افرادکو بھرتی نہیں کررہا ہے اوجی ڈی سی ایل فوری طور پر معاہدوں پر عمل درآمد کو یقینی بنا کرسن کوٹہ افراد کو بھرتی کرے ورنہ کمپنی کی ہٹ دھرمی کیخلاف شدید احتجاج کریں گے ان خیالات کا اظھار یوتھ کونسل ڈیرہ بگٹی کےصدرعبدالشکوربگٹی نےمقامی میڈیاسےگفتگوکرتےہوئے کہاہے۔
انہوں نے کہ او جی ڈی سی ایل اپنے معاہدے کے مطابق تمام سن کوٹہ ملازمین کو ہنگامی صورت میں بھرتی کرے اور جلد از جلد اس پہ عملدرامد کرے بصورت دیگر او جی ڈی سی ایل انتظامیہ کے خلاف احتجاج کریں گے اس موقع پران کےہمراہ یوتھ کونسل کے تمام عہدیداران نائب صدر اعظم بُگٹی  جنرل سیکٹری اللہ بخش پریس سیکٹری صفدر علی اور آفس سیکٹری محمد شہریار بھی موجودتھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں