Punjab Government town planning

پنجاب حکومت نے ایک افسر کو او ایس ڈی کرنے سمیت تین افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

لاہور ( نامہ نگار خصوصی ) پنجاب حکومت نے ایک افسر کو او ایس ڈی کرنے سمیت تین افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ سید جاوید اقبال بخاری ڈائریکٹر جنرل پنجاب اوورسیز پاکستان کمیشن کو او ایس ڈی کر کے ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے ۔ تقرری کے منتظر محمد عثمان انور کو ڈائریکٹر جنرل پنجاب اوورسیز پاکستان کمیشن تعینات کیا گیا ہے اور تقرری کے منتظر خضر حیات کو ایڈیشنل کمشنر کنسالیڈیشن راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں