Nisar-Bazmi-Death-anniversary

عظیم موسیقار نثار بزمی کو مداحوں سے بچھڑے گیارہ برس بیت گئے

دھنیں جو کانوں میں رس گھول دیں ،لالی وڈ کا عظیم موسیقار ،آج نثار بزمی کی گیارہوں برسی ہے ،بزمی نے درجنوں گلوکاروں کو موسیقی کی بزم میں متعارف کرایا ،لازوال فلمی گیتوں کا سحر آج بھی برقرارہے ۔

موسیقی کی بزم کا بڑا نام ۔ہر دھن شاندار ۔موسیقارنثار بزمی کے ذکر کے بغیر لالی وڈ کی تاریخ نا مکمل ہے ۔

نثا ر بزمی 1924 کو مہاراشٹرا میں پیدا ہوئے ۔۔آل انڈیا ریڈیو سے کیرئیر کا آغاز کیا ۔بالی وڈ میں شہرت کا ڈنکا بجا ۔ پھرپاکستان چلے آئے ۔چلو اچھا ہوا تم بھول گئے ۔اک حسن کی دیوی سے. دل دھڑکے میں تم سے یہ کیسے

نور جہاں اورمہدی حسن سمیت ہر بڑے گلوکار سے گانے گوائے ۔ناہید اختر ،احمد رشدی ان کی دھنوں کی بدولت شہرت کے آسمان پر جگمگائے ۔نثار بزمی کو ان کی فنی خدمات کے باعث پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت کئی دیگر ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

عظیم موسیقار 22 مارچ 2007 کو اس دارفانی سے کوچ کر گئے ۔نثار کی دھنیں آج بھی سننے والوں کومسحورکردیتی ہے۔ان کے بنائے متعدد ملی نغمے آج بھی زبان زد عام ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں