New-Singing talent -In-pakistan

ابھرتے ہوئے نوجوان گلوکاراسامہ بٹ کے نئے گانے کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی

ابھرتے ہوئے نوجوان گلوکاراسامہ بٹ کے نئے گانے کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی ۔ویڈیو کے ڈائریکٹر سلمان بن یوسف ہیں اور گانے کا میوزک علی ہاشمی نے ترتیب دیا، جبکہ شاعری اور کمپوزیشن معروف بھارتی شاعر منی گچلا نے ترتیب دی ہے۔ گانے کی ویڈیو میں معروف ماڈل عالیہ قریشی نے اپنے جلوے سے ویڈیو کا چار چاند لگائے ہیں۔ نامور اداکاروں اور گلوکاروں نے ویڈیو کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے امید ظاہرکی کہ یہ ویڈیو البم شائقین کو ضرو ر پسند آئے گی نوجوان گلوکار نے بہت عمدہ پرفارمنس دی ہے جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں نوجوان گلوکارو ں میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے اور اس کو منظر عام پر لانے کی ضرورت ہے گلوکار اسامہ بٹ ایک بہت با صلاحیت گلوکار ہے اور اس میں آگے بڑھنے کا بہت زیادہ جذبہ ہے اور امید ہے کہ ان کا یہ ویڈیو شائقین میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل کرے گا اور پسندیدگی کے ریکارڈ قائم کرے گا اور وہ اسی طرح مستقبل میں بھی کام کرتے رہینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں