PPP ready to present its manifesto

نئے اور پرانے لاڈلے میں مقابلہ ہے، دنیا تماشہ دیکھے گی; پیپلز پارٹی

نیوزویوز:(لاہور) پیپلز پارٹی کا نواز شریف کے بیانات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کے نئے اور پرانے لاڈلے میں مقابلہ ہے، دنیا تماشہ دیکھے گی، چودھری منظور سیکریٹری جنرل پی پی پنجاب کا کہما تھا کے طالبان اور دوسروں کے لاڈلے اب ایک دوسرے کو بھرے بازار بینقاب کر رہے ہیں، چودھری منظور
نواز شریف کے سینے میں کوئی راز ہیں تو قوم کو بتائیں، نہ بتایا تو قومی مجرم ہوں گے،

ان کا کہنا تھا کے قبل از وقت انتخابات دھاندلی ہو رہی ہے تو نواز شریف بتائیں کہ کون اور کس کیلئے کر رہا ہے،نواز شریف کو پاکستان میں دھاندلی اور قبل از انتخابات دھاندلی کا بہت تجربہ ہے، نواز شریف راز کھولیں اور قوم کو بتائیں کہ ماضی میں کس کس طرح مئنڈیٹ پر ڈاکے ڈالے گئے، نواز شریف دو ہزار تیرہ سے شروع کر کے انیس سو پچاسی کے انتخابات تک حقائق بتائیں،نواز شریف قوم کو بتائیں کہ آئی جے آئی کس نے کس کا مئنڈیٹ چوری کرنے کیلئے بنائی،

چودھری منظور نے مزید کہا کے میاں صاحب جرئت کریں اور بتائیں کہ اسامہ بن لادن سے ڈالر کس نے کس کے خلاف لئے،لاڈلے اب لب کھولیں اور بولیں کہ جونیجو سے گیلانی تک ہر وزیراعظم کے خلاف کس نے دھاندھلیاں کیں، میاں صاحب لاڈلے لاڈلے کا کھیل بہت ہو گیا اب قوم کو بتائیں کہ عوامی مئنڈیٹ کے ساتھ کیا کیا ہوتا رہا، زیادہ نہیں تو اتنا ہی بتا دیں کہ برگیڈیئر رانجھا کو کس خدمت کے انعام میں ڈی جی ائنٹی کرپشن پنجاب لگایا ہوا ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں