shakeel ahmad bhatti

56 کمپنیز میں زاید تنخواہیں وصول کرنے والے افسران پر نوازشات کا سلسلہ جاری

لاہور (نیوزاینڈ ونیوز) 56 کمپنیز میں زاید تنخواہیں وصول کرنے والے افسران پر نوازشات کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ شکیل احمد بھٹی تاحال ایل ڈی اے میں ڈرایکٹر ایڈمنسٹریشن تعینات ہے۔ شکیل احمد بھٹی نے 56 کمپنیز کیس میں 22 لاکھ زاید تنخواہ بھی وصول کر رکھی ہے۔


دستاویزات کے مطابق شکیل احمد بھٹی کو سابقہ حکومت نے 17 ویں گریڈ سے 19 ویں گریڈ میں تعینات کیا۔ جبکہ شکیل احمد بھٹی نے اپنے خلاف درخواستیں دینے والے افسران کو معطل کردیا دوسری جانب ڈرایکٹر ایڈمنسٹریشن شکیل بھٹی نے احتجاج کرنے سید حبان کو واسا میں ٹرانسفر کردیا۔ واضح رہے کہ شکیل احمد بھٹی نے ڈاکٹر حنا رخ کو معطل کردیا ہے۔

ڈاکٹر حنا رخ 18 گریڈ میں تعینات ہیں جبکہ شکیل بھٹی 17 ویں گریڈ کے ملازم ہیں۔ ڈیبوٹیشن پالیسی کے تحت 17 ویں گریڈ کا افسر 19 ویں گریڈ میں نہیں بھرتی ہوسکتا ہے۔ ایل ڈی اے میں 17 گریڈ کے افسر علی شہزاد 19 ویں گریڈ میں ڈرایکٹر فنانس تعینات ہے۔ علاوہ ازیں علی شہراد سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی عزیز بھی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں