Naya-Pakistan-Housing-Project rate list

نیا پاکستان ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھروں کی قیمت کیا ہوگی؟ حکومت نے اعلان کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت ملنے والے 3 مرلے کے گھروں کی قیمت 12 سے 13 لاکھ روپے ہوگی۔ قتدار میں آنے سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے غریب عوام کے لیے گھروں کی تعمیر کو اپنے انتخابی منشور میں شامل کیا جس کے بعد عمران خان نے وزارت عظمیٰ
پی ٹی آئی صداقت عباسی کا یو ٹرن پر عائشہ بخش کو کرارا جواب۔
کا منصب سنبھالنے کے 2 ماہ کے اندر ہی ”نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم” منصوبے کی بنیاد رکھی جس کے بعد اب اس منصوبے میں شامل گھروں کی ممکنہ قیمت سامنے آ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں سستے گھروں کی تعمیر کے فنانشل ماڈل کے کیے سب کمیٹی قائم کردی گئی ہے جس کے تحت مستحق افراد کو 3 مرلے کا گھر 13 لاکھ روپے میں اور15 سے 20 لاکھ قرضہ دینے کی سفارشات کی تیاری جاری ہے۔ مستحق افراد کے لیے تعمیر کیے جانے والے سستے50 لاکھ گھروں کے فنانشل ماڈل کے حوالے سے اسلام آباد اور کراچی کے بعد پنجاب میں بھی 6 رکنی سب کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ جس میں محکمہ ہاؤسنگ، پرائیویٹ ڈویلپر اور فنانشل ایکسپرٹ شامل ہوں گے جبکہ منظور احمد کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کاکسانوں کیلئے بڑا فیصلہ.

ذرائع کے مطابق سب کمیٹی منصوبے کی مالیت، طریقہ کار، گھر کی فراہمی کے معاملات دیکھے گی، گھروں کی اقساط اور بینکوں کے معاملات کی نگرانی بھی کمیٹی ہی کرے گی۔ سب کمیٹی 2 ہفتوں میں مرکزی ٹاسک فورس کو رپورٹ کرنے کی پابند ہوگی۔ نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید نے کہا کہ مستحق افراد کو 3 مرلے کا
ٹویوٹا کرولا 2020 پاکستان میں متعارف کروا دی گئی
گھر 12 سے 13 لاکھ میں دینے کا ارادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ درخواست گزار کو 15 سے 20 لاکھ قرضے کی سہولت بھی دیں گے۔ اب تک لاکھوں کینال اراضی لینڈ بینک میں آچکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طریقہ کار وضع کر رہے ہیں کہ پہلے کس اراضی پر گھر بنائیں۔ یاد رہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم منصوبے کی خوب تشہیر ہونے اور اُمیدواروں کی جانب سے درخواستیں جمع کروانے کے بعد رواں ماہ ہی حکومت نے یہ اعلان کیا کہ اُمیدواروں کو اپنے گھر کی کُل لاگت کا 20 فیصد بطور ڈاؤن پے منٹ جمع کروانا ہو گا۔
سپریم کورٹ نے پنجاب ہیلتھ کیئر بورڈ آف کمیشن کو تحلیل کردیا

جبکہ باقی 80 فیصد رقم حکومت کی جانب سے ادا کی جائےگی۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ میاں محمود الرشید اور ہاؤسنگ منصوبے پر بنائی گئی ٹاسک فورس کے چئیرمین زیغم رضوی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں