Naya-Pakistan-Housing-Project rate list

نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم ،3ممالک کی منصوبے میں دلچسپی، سرمایہ کاری کی آفر کردی

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے اعلان کے بعد 3 ممالک نے نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبے میں سرمایہ کاری کی پیشکش کر دی،اسلام آباد کےپائلٹ پروجیکٹ پر کام شروع، گھروں کو پرائیویٹ سیکٹر تعمیر کرے گا۔ ذرائع کے مطابق منصوبے میں مختلف ممالک کی جانب سے گھروں کی تعمیر کی پیشکش پر غوروفکر جاری ہے جب کہ سات شہروں میں پائلٹ پروجیکٹ کا بھی اعلان کیا جاچکا ہے۔وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات طارق بشیر چیمہنے کہا کہ اسلام آباد کے پائلٹ پروجیکٹ پر کام شروع کیا جاچکا ہے

جبکہ اسلام آباد میں فیڈرل گورنمنٹ ہاؤسنگ فیڈریشن کے پاس ڈیڑھ لاکھ لوگ بھی رجسٹرڈ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان رجسٹرڈ لوگوں سے پوچھا جائے گا کہ کیا وہ نئے پاکستان ہاسنگ سکیم میں دلچسپی رکھتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے گھروں کو پرائیویٹ سیکٹر ہی تعمیر کرے گا تاہم حکومت زمین دے گی اور کمرشل بینکوں کو بھی معاملات میں شامل کیا جائے گا لیکن گھروں کی قیمت حکومت ہی طے کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں