Nawaz-Sharif-speeches against court case

عدلیہ مخالف تقاریر پر نواز شریف انوکھے حربے اپنانے لگے

لاہور ہائیکورٹ/عدلیہ مخالف تقاریر کا معاملہ ،سابق وزیراعظم نواز شریف نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی بنچ میں شمولیت پر اعتراضات تحریری طور پر ہائیکورٹ میں جمع کروا دئیے ،
لاہور ہائی کورٹ میں چیف سیکرٹری پنجاب کو خلاف توہین عدالت کیس پر نوٹس جاری
نواز شریف نے ایڈوکیٹ اے ڈوگر کی وساطت سے بذریعہ متفرق درخواست اعتراضات داخل کیے ، تین رکنی بنچ نواز مریم اور دیگر کی عدلیہ مخالف تقاریر کی نشریات رکوانے کے لیے درخواستوں پر سماعت کر رہا ہے ،متفرق درخواست میں بنچ کے سربراہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی سے بنچ سے علیحدگی کی استدعا کی گئی ہے ،
پاکستان ٹیم میں منتخب نہ ہونےوالےٹیسٹ کرکٹرفوادعالم کا بیان سامنے آگیا
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے نواز شریف کے وکیل کو سنے بغیر حکم نامے میں متنازعہ ریمارکس لکھے. فاضل جج کے ریمارکس سے میرے موکل نواز شریف کے دل میں خوف پیدا ہوا .بنچ میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی موجودگی سے نواز شریف کو انصاف کا حصول ممکن نظر نہیں آتا .جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی خود کو بنچ سے علیحدہ کریں .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں