Nawaz-sharif-in-nab-court

سابق وزیراعظم نوازشریف احتساب عدالت پہنچ گئے

اسلام آباد : احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں نوازشریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت جج محمد ارشد ملک کررہے ہیں۔ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف احتساب عدالت میں پیش موجود ہیں۔

عدالت میں سماعت کے آغاز پر ٹرائل کی مدت میں توسیع سے متعلق حکم نامے کی کاپی جج کو موصول ہوگئی۔

معزز جج ارشد ملک نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اس کے بعد مزید وقت نہ دینے کا کہا ہے۔ پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجدضیاء نے بیان قلمبند کرانا شروع کردیا۔

احتساب عدالت میں گزشتہ سماعت کے دوران معاون وکیل نے بتایا تھا کہ خواجہ حارث سپریم کورٹ میں مصروف ہیں۔

معاون وکیل کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء کا بیان خواجہ حارث کی موجودگی میں ریکارڈ کرانا چاہتے ہیں۔

چیف جسٹس کی نواز شریف کےخلاف ریفرنس نمٹانے کیلئےاحتساب عدالت کو 17 نومبر تک کی مہلت

یاد رہے کہ 12 اکتوبر کو سپریم کورٹ نے نواز شریف کے خلاف العزیز یہ اور فلیگ شپ ریفرنس نمٹانے کے لیےاحتساب عدالت کو سترہ نومبر تک کی مزید مہلت دی تھی۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے بعد کوئی توسیع نہیں دی جائے گی سترہ نومبر تک کیسوں کا فیصلہ نہ ہوا تو عدالت اتوار کو بھی لگے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں