Nawaz-sharif-refuse to identify Qatari Prince

نواز شریف کے خلاف العزیزیہ، فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد: احتساب عدالت میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ، فلیگ شپ انویسمنٹ ریفرنسز کی سماعت آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق آج احتساب عدالت میں نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت ہوگی، سابق وزیرِ اعظم آج بھی عدالت میں پیش ہو کر بیان قلم بند کرائیں گے۔
چودھری سرور کو کنٹرول کریں، پرویز الہیٰ کی جہانگیر ترین سے ملاقات کے دوران گفتگو
گزشتہ سماعت میں نواز شریف کو بیان قلم بند کرانے کے لیے 50 سوالات دیے گئے تھے

گزشتہ سماعت میں نواز شریف کو بیان قلم بند کرانے کے لیے 50 سوالات دیے گئے تھے۔ العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں استغاثہ کے تمام گواہوں کے بیان ریکارڈ ہو چکے ہیں۔

جب کہ فلیگ شپ ریفرنس میں نیب تفتیشی افسر محمد کامران کا بیان قلم بند ہو چکا ہے جس پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث جرح کریں گے۔
عوام نے ن لیگ کا ایجنڈا مستردکردیا ۔ویلڈن نیب ٹاپ ٹڑینڈ بن گیا
احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک کیس کی سماعت کریں گے۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے ریفرنسز کا ٹرائل مکمل کرنے کے لیے 17 نومبر تک کا وقت دے رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں