سیہون شریف پولیس کی منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

جامشورو :(نیوزویوز) ایس ایس پی جامشورو جناب سید عرفان علی بہادر صاحب اور ایس پی ہیڈ کواٹرز میڈم سہائی عزیز ٹالپر کی سخت ہدایات پر جامشورو پولیس کی کاروائیاں، غیر رجسٹرڈ اور فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، تین منشیات فروش گرفتار۔ انڈین گھٹکہ برآمد

▪سیہون شریف پولیس کی منشیات کے خلاف کاروائی۔
کاروائی میں تین منشیات فروش امیر محمد، کالا خان، اور راز محمد گرفتار۔
منشیات فروشوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں Z-21 سوپاری برآمد۔
منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ریلوے اسٹیشن سیہون شریف پر کی گئی۔
منشیات فروشوں کے خلاف سیہون شریف پولیس اسٹیشن میں FIR درج کرلی گئی۔
جرم نمبر: 01/2018 انڈر سیکشن 269، 270، 272 PPC۔

▪ ضلع جامشورو میں غیر رجسٹرڈ، کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
اسنیپ چیکنگ کے دوران 747 موٹرسائیکل، کار، وین اور مشکوک افراد کو چیک کیا گیا۔15 بغیر رجسٹریشن گاڑیاں پولیس تحویل میں لے لیں گئیں۔۔
10 گاڑیوں سے کالے شیشے،
15 گاڑیوں سے فینسی نمبر پلیٹ اور
03 گاڑیوں سے بلو لائٹس اتاری گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں