Naqeeeb-Masood-father-Demand

راؤ انورکو ہتھکڑیاں پہنا کر نہ لایا گیا تو پورا ملک بند کردیں گے۔ نقیب اللہ کے اہلخانہ

کراچی : نقیب اللہ کے اہلخانہ نے راؤ نوار کی غیر حاضری پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا اگر راؤ انورکو ہتھکڑیاں پہنا کر نہ لایا گیا تو پورا ملک بند کردیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نقیب محسود قتل کیس کی سماعت میں راؤ انوارکی عدم حاضری پر قبائلی عمائدین نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ واضح ہوگیا ہے، حکومت سندھ کیس پراثر انداز ہورہی ہے اور تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں۔
پنجاب کاموسم خوشگوار سندھ والے بنیں گے گرمی کا شکار
نقیب کیس کی پیروی کرنے والے قبائلی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اتنا فٹ افسراب ان فٹ کیسے ہوگیا؟ راؤ انوار کو ہتھکڑیاں پہنا کر لایا جائے، اگر راؤ انوار نہیں آیا تو پورا ملک بند کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ راؤ انوار تو بہادر تھا، اب حیلے بہانے بنارہا ہے،لیکن ہمیں امید ہےکہ سپریم کورٹ سے انصاف ملے گا۔ راؤ انوار سندھ حکومت کا بہادر بچہ بنارہا ہے تو یہ عمل انصاف کے خلاف ہوگا۔
ججز کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والے ن لیگی رہنما مشکل میں
اس سے قبل نقیب محسود قتل کیس کے مرکزی ملزم راؤانواربیمار ی کے باعث ریمانڈ ختم ہونے پرعدالت میں پیش نہ ہوئے، راؤ انوار کی عدم حاضری پر عدالت نے اظہاربرہمی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرپیش کرنےکاحکم دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں