nab-arrests-khawaja-brothers-in-paragon-scam

خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق احاطہ عدالت سے گرفتار

ضمانت کے لیے گئے خواجہ برادران گرفتار ہو گئے۔۔ نیب نے سعد رفیق اور سلمان رفیق کو احاطہ عدالت سے حراست میں لیا۔۔ پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ برادران کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔۔
گرفتاری کے موقع پرروایتی مناظر دیکھنے میں آئے۔۔کارکنان نےعدالت کے باہر خوب نعرے بازی کی۔۔۔۔

گرفتاری کے بعد خواجہ سعدرفیق نےپرجوش تقریر کی۔۔کارکنوں سے کہا آج ہمارے صبرکاامتحان ہے۔

۔۔نیب کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکا۔۔



ترجمان نیب نے بیان جاری کیا کہ خواجہ برادران کو پیراگون سٹی کرپشن کیسمیں ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر حراست میں لیا گیا۔۔۔ عدالتی فیصلے نے تصدیقکی کہ نیب نے ملزمان کے خلاف معقول شواہد پیش کئے۔۔۔

دوسری جانب خواجہ سعد رفیق نے تفتیش منتقل کرنے کی درخواست دے رکھی تھی۔۔خواجہسعد رفیق کا مؤقف تھا کہ ڈی جی نیب لاہور سے غیرجانبدارانہ تفتیش کی توقع نہیں ،لہٰذاتفتیش کسی اور بیورو میں منتقل کردی جائے۔۔۔چیئرمین نیب نے خواجہ سعد رفیق کی درخواستمسترد کرتے ہوئے ڈی جی نیب لاہور کو تحقیقات جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔۔

خواجہ برادران کی گرفتاری پر آصف علی زرداری کارد عمل بھی آگیا۔۔۔بولےخواجہ سعد رفیق اورسلمان رفیق کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔۔سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریوں سےحکومتی عزائم بےنقاب ہورہےہیں۔۔مخالفین کوجیلوں میں ڈال کرکوئی حکومت مضبوط نہیں ہوگی۔۔حکومت مخالفین کواحتساب کی آڑمیں انتقام کانشانہ بنا رہی ہے۔۔۔ملک خطرناک معاشی بحران کاشکارہورہاہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں