MQM Support Dam Fund

ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کی رہائی کھٹائی میں پڑ گئی۔

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار اور کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے سابق چیئرمین جاوید حنیف کی الیکشن سے قبل رہائی کھٹائی میں پڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق جاوید حنیف کی فوری رہائی سے متعلق دائر درخواست کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کو یقینی طور پر جواب داخل کرانے کا حکم جاری کیا۔

نیب وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ’جاوید حنیف پر کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے، ملزم نے کراچی پورٹ ٹرسٹ میں وزیرپورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری کی مدد سے 940 غیر قانونی بھرتیاں کیں جس کے باعث قومی خزانے کو 2 ارب سے زائد کے نقصان ہوا‘۔

معزز جج نے سماعت 27 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے نیب کو آئندہ سماعت پر ہر صورت جواب داخل کرانے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ قومی احتساب بیورو کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد ہی کارروائی آگے بڑھائی جاسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں