molana-samiulhaq died

مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا سمیع الحق پر قاتلانہ حملہ راولپنڈی میں کیا گیا جس میں وہ شدید زخمی ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق مولانا سمیع الحق پر ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے شدید فائرنگ کی۔

مولانا سمیع الحق کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

جمعیت علمائے اسلام س پشاور کے صدر مولانا حصیم نے مولانا سمیع الحق کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

نوٹ: یہ بریکنگ نیوز ہے اور اس میں مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں