Media channel Pay Issue

وزیراعظم عمران خان کی میڈیا ہاؤسز کے بقایاجات کی فوری ادائیگی کی ہدایت ، فواد چوہدری

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت میڈیا امور سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں‌ وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وفاقی سیکرٹری اطلاعات اور صوبائی وزراء اطلاعات شامل تھے ۔اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے میڈیا کے بقایا جات کو فوری طور پر ادا کرنے کا حکم دے دیا ۔

فوادچوہدری نے کہا کہ پچھلی حکومت نے اشتہارات کو سیاسی آلہ کار کے طورپر استعمال کیا، ہم اشتہارات کے سیاسی فوائد کے حق میں نہیں.وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت کے فیصلوں سے میڈیا انڈسٹری متاثر ہوئی، ہم سیاسی اشتہار بازی کے حق میں نہیں ہیں، اس سے اجتناب برتیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں