Maryam-Nawaz-In-Trouble

مریم نواز کے خلاف حکومت کا اہم اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے مریم نواز کے خلاف نیب تحقیقات کرانے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابقوزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی بطور وزیراعظم اور رکن پارلیمنٹ ذمے داری تھی کہ وہ اثاثوں کے بارے میں بتاتے، نواز شریف نے الیکشن کمیشن کو
مصری خاتون کا خاشقجی سے خفیہ شادی کا انکشاف
بھی اثاثے کے گوشوارے نہیں دیئے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور میں وزیراعظم کے جہاز کا غیر قانونی استعمال ہوا، ہوائی سفر پر 340 ملین روپے غیر قانونی طور پر خرچ کیے گئے، شہباز شریف نےجہاز کا غیر قانونی استعمال کیا، مریم نواز نے بھی جہاز کا استعمال کیا، اس کی نیب سے تحقیقات کرائیں گے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ گفٹ اینڈ انٹرٹینمنٹ کی مد میں کئی گنا اخراجات کیے گئے،پانچ سال میں تحائف پر خرچ کیے گئے اخراجات کا پتا چل گیاہے۔شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ برطانوی اخبار نے جس جائیداد کا ذکر کیا، نواز شریف نے اسےچھپایا، برطانوی اخبار نے شریف خاندان کی جائیداد کے بارے میں تحقیقی خبر شائع کی، لندن جائیداد کے حوالے سے نیب تحقیقات کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں