Maryam-Aurang-zeb- critise PTI

حکومت اپنےگرد موجود چوروں کو این آر او دینے کی کوشش کررہی ہے،مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ علیمہ خان کی طرح حکومت اپنے اردگرد بیٹھے چوروں کو خاموشی سے این آراو دینے کی کوشش کر رہی ہے ۔ حکومت کی نااہلی اور مہنگائی پر اپوزیشن شور مچاتی رہے گی ۔
کراچی میں انسداد تجاوزات آپریشن تیسرےمرحلے میں داخل
وفاقی وزیرِاطلاعات فواد چوہدری کے بیان پرن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہےکہ فواد چوہدری کو اپنے یوٹرن وزیراعظم کے بارے میں بیان دیتے وقت شرم تو آتی ہوگی۔700 ارب کی منی لانڈرنگ کرنے والوں میں علیمہ خان کا نام سرفہرست ہے۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ قوم کو جواب دیا جائےکہ علیمہ خان نےجائیداد کس پیسے سے خریدی اور پیسہ پاکستان سے باہر کیسے گیا۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان نے زور دیا کہ حکومت کی نااہلی، چوری، جھوٹ، عوام پر گرائے گئے مہنگائی بم،غریبوں کے منہ سے نوالا اور علیمہ خان جیسوں کی مبینہ منی لانڈرنگ کیخلاف اپوزیشن سوال اٹھاتی رہے گی۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ابھی تو پی ٹی آئی سے 50لاکھ مکانات اور ایک کروڑ نوکریوں سے متعلق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں