mare Karachi waseem-akhtar

تین دن بعد پارکوں اور فٹ پاتھ سے تجاوزات ختم کرنا شروع کریں گے: میئر کراچی

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہےکہ تین دن بعد پارکوں اور فٹ پاتھ سے تجاوزات ختم کرنا شروع کریں گے۔

صدر پارکنگ پلازہ کے دورے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ ایمپریس مارکیٹ سے ملبہ صاف کردیا گیا ہے، جو تجاوزات اطراف میں ہیں اب ان کا خاتمہ کریں گے، اس کام میں وزیر بلدیات سعید غنی ہمارے ساتھ ہیں، ہم کراچی کواس کی اصل شکل میں لانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تعاون کرنے والوں کو پارکنگ پلازا اور کے ایم سی کی دوسری مارکیٹ میں لائیں گے، کسی کو بے یار و مدد گار نہیں چھوڑیں گے، یہ شہر اور لوگ ہمارے ہیں ہم کسی کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ پارکوں اور فٹ پاتھ سے تین دن بعد تجاوزات ختم کرنا شروع کریں گے، سڑکوں اور فٹ پاتھ پر غیرقانونی پارکنگ کو بھی ختم کریں گے، دکانداروں نے دکانوں کے سامنے پارکنگ کی ہے، ان کیلئے پارکنگ پلازا میں انتظام کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں