mall road Lahore darna

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف دلانے کے لیے حکومت کے خلاف اپوزیشن کے احتجاج کی تیاریاں مکمل

لاہور:(نیوز انیڈویوز) سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف دلانے کے لیے حکومت کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کی زیرِقیادت متحدہ اپوزیشن کے احتجاج کی تیاریاں مکمل ہو گئیں ہیں۔ کارکنوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی زیر قیادت متحدہ اپوزیشن کا احتجاج آج مال روڈ پر ہو گا۔احتجاجی جلسے کے لیے پنجاب اسمبلی کے سامنے کنٹینر پر اسٹیج کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔

جلسے کے لیے مال روڈ کے دونوں اطراف لائٹس کا بھی بندوبست کیا گیا ہے جبکہ احتجاج کی تیاریوں کے باعث مال روڈ سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے۔

شاہراہ فاطمہ جناح،کچہری روڈ، ہال روڈ، کوپر روڈ، بوڑھ والا چوک اور ایجرٹن روڈ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں