LPG Gas Price low down in pakistan

ایل پی جی کی قیمت میں 25روپے فی کلوکمی کافیصلہ

لاہور:ایل پی جی ایسوسی ایشن نے گھریلواورکمرشل سلنڈرکی قیمتوں میں کمی کردی،چیئرمین عرفان کھوکھر نے ایل پی جی کی قیمت میں 25روپے فی کلوکمی کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور،کراچی،اسلام آباداورمختلف شہروں میں ایل پی جی 120سے125 روپے فی کلومقررکردی ہے۔

چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے اوگرا کے مقررنرخوں سے بھی قیمت نیچے آگئی ہے،کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 1200روپے کمی کردی جبکہ گھریلوسلنڈر1673روپے سے کم ہو کر1390سے1450روپے تک آگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں