LOC indian army firing

ایل او سی: بھارتی فائرنگ سے چار شہری شدید زخمی، پاک فوج کا بھرپور جواب

راولپنڈی: بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پراشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا ہے، جس کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری ہے.

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے لیپہ سیکٹر پربھاری ہتھیاروں سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فائرنگ سے بجل دار اور باٹلیاں گاؤں کے چار شہری شدید زخمی ہوئے.

پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا گیا، پاک فوج کے جوانوں نے جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹوں کو مؤثرانداز میں نشانہ بنایا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں