lahore press club 28 December

لاہور پریس کلب ممبران کی گروپ انشورنس کے کلیم کی رقم 7 لاکھ سے بڑھا کر8 لاکھ روپے کردی گئی

لاہور پریس کلب کی گورننگ بادی نے معزز ممبران کی لائف گروپ انشورنس کیلئے ملٹی نیشنل کمپنی ای ایف یو کیساتھ معاہدہ کیا ہے۔ معاہدے کے تحت کلب ای ایف یو کو 60 سال کی عمر تک کے تمام ممبران کی لائف گروپ انشورنس کی مد میں سالانہ 40 لاکھ روپے ادا کرے گا جو اس سے پہلے سٹیٹ لائف کو سالانہ65 لاکھ روپے ادا کیا جارہا تھا lahore press club جبکہ معاہدہ سے کلب کو 25 لاکھ روپے کی سالانہ بچت ہوگی۔اس کےساتھ ساتھ خدانخواستہ طبعی موت کی صورت میں 7 لاکھ سے بڑھا کر 8 لاکھ روپے جبکہ حادثاتی موت کی صورت مین 14 کی بجائے16 لاکھ روپے ادا کئے جائیں گے۔ مستقل معذوری کی صورت میں بھی 8 لاکھ روپے ادا کئے جائیں گے، عارضی معذوری کی صورت میں ایک سال تک مخصوص رقم ادا کی جائے گی۔خدانخواستہ کسی بھی معزز ممبر کی وفات کی صورت میں اب انشورنس کلیم مہینوں کی بجائے ایک ہفتے کے دوران ادا کیا جا سکے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسی کمپنی(EFU) کے ساتھ کلب کا معاہدہ تھا مگر 2012 ءمیں سٹیٹ لائف کےساتھ معاہدہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں