کراچی کنگز ہار کے باوجود فائنل میں جا سکتی ہے ؟ کیسے

کنگز کی گیم ابھی ختم نہیں ہوئی ،سیکنڈ چانس باقی میرے دوست ،دوسرے پلے آف کی فاتح ٹیم سے فیصلہ کن معرکہ ہو گا ،عماد الیوان کے پاکستانی کھلاڑی لاہور پہنچ گئے ،انٹر نیشنل پلیئرز بھی آج آئیں گے.

پی ایس ایل کے پہلے پلے آف میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنے والی کراچی کنگز کی ٹیم اپنا اگلا میچ کھیلنے دبئی سے لاہور پہنچ گئی ،
اسلام آباد یونائیٹڈ نے فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا،کراچی کنگز کو آٹھ وکٹوں سے شکست
اس موقع پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے اور کھلاڑیوں کو سیکیورٹی میں ہوٹل منتقل کیا گیا۔ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے قومی کھلاڑی پہلے ہی لاہور پہنچ چکے ہیں جبکہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ بھی آج سے شروع ہو جائے گا.
پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان 20 مارچ کو پلے آف کا دوسرا میچ کھیلا جائے گا اور فاتح ٹیم کا مقابلہ 21 مارچ کو کراچی کنگز سے ہوگا۔
لاہور میں پی ایس ایل میچ کی تیاریاں مکمل
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کراچی کنگز کو شکست دے کر پی ایس ایل 3 کے فائنل میں پہنچ چکی ہے ، پی ایس ایل کا فائنل 25مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں فائنل کھیلا جائے گا.

آشیانہ اقبال کیس : احد خان چیمہ کی اہلیہ بھی نیب کے شکنجے میں آ گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں