JAAG UTHAA KHASMIR

‘سب کا پاکستان’ کے پلیٹ فارم کے زیر اہتمام ‘جاگ اٹھا کشمیر’ سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا

اسلام آباد (نیوز اینڈ ویوز) سب کا پاکستان کے پلیٹ فارم سے 50 سے زائد تنظیمات مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ‘جاگ اٹھا کشمیر’ کے نام سے 10 فروری تک خصوصی مہم کا آغاز کردیا۔ اس دوران چاروں صوبوں و آزاد کشمیر میں سیمینارز کے اہتمام کے ساتھ سوشل میڈیا کیلئے خصوصی ڈاکومنٹریز، ویڈیوز، وی لاگ اور بلاگز تیار کیے گئے ہیں جبکہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے خصوصی ترانے تیار کئے گئے ہیں۔

اس امر کا اعلان سب کا پاکستان فورم کے ایگزیکٹو ممبران رضی طاہر، سعد ارسلان صادق، حنان ملک، زمان باجوہ ،کاشف ظہیر کمبوہ، طہ منیب نے کیا، انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لئے انتہائی ناگزیر ہے۔ اس کے بغیر پاکستان ہمیشہ خطرات سے دو چار رہا ہے۔ ہم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور انہیں آزادی ملنے تک ہر لحاظ سے ان کا ساتھ دیتے رہیں گے۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی جاری ہے اور جاری رہے گی۔ مظلوم کشمیریوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کی پشت پر کھڑی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی پر بین الاقوامی اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے۔ صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ سب کا پاکستان کے پلیٹ فارم سے اس مہم میں یوتھ ایسوسی ایشن آف پاکستان، المحمدیہ سٹوڈنٹس، ایم ایس ایم، شعور سوسائٹی، پازیٹو یوتھ ڈویلپمنٹ ایسویسی ایشن،  کشمیر یوتھ الائنس، پاکستان یوتھ ایکٹیوزم، میری آواز سنو، کشمیر فورم فار یوتھ، پاکستان کا اللہ حافظ، وائس آف پاکستان سمیت تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے سوشل میڈیا ونگز شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں