Isreal-PM-in-Pakistan-Fake-Propaganda

اسرائیلی طیارے کی خفیہ طور پر پاکستان آمد کا جعلی پرپیگنڈا ناکام

کراچی : اسرائیلی طیارے کی خفیہ طور پر پاکستان آمد سے متعلق گذشتہ روز سے سوشل میڈیا پر کئی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔ تاہم اب اس حوالے سے سول ایوی ایشن کا باقاعدہ رد عمل بھی سامنے آ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد سے متعلق ترجمان سول ایوی ایشن کی جانب سے بیان جاری کیاگیا جس میں ترجمان کا کہنا تھاکہ اسرائیلی طیارہ پاکستان کے کسی ائیر پورٹ پر نہیں آیا۔
اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کی خبر ایک افواہ ہے۔ سوشل میڈیا پر اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد سے متعلق اسرائیلی اخبار کے ایڈیٹر نے دعویٰ کیاجس کے بعد اس حوالے سے مختلف چہ مگوئیاں ہونے لگیں ۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی اخبار کے ایڈیٹر نے گذشتہ روز دعویٰ کیا ہے کہ ایک اسرائیلی طیارہ اسرائیل سے پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد روانہ ہوا۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اسرائیلی اخبار کے ایڈیٹر نےکچھ تصاویر بھی شئیر کیں اور کہا کہ ایک طیارہ اسلام آباد لینڈ کیا۔ پروازوں کی آمدورفت یا لائیو ایئر ٹریفک پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ فلائٹ ریڈار پر اس پرواز کے اسلام آباد آمد اور دس گھنٹے بعد پرواز کے ثبوت موجود ہیں۔ تاہم اس حوالے سے پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی کہ آخر طیارے میں سوار ہو کر کون پاکستان گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں