Iran-VS-USA

امریکہ کی ایران پر پابندیاں سلامتی کونسل قوانین کی خلاف ورزی ہیں:ایرانی سفیر

تہران : اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر غلام علی خسرو نے کہا ہے کہ امریکا کہ جانب سے ایرانی تیل اور شپنگ پر لگائے جانے والی پابندیاں اقوام متحدہ قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے سفیر غلام علی خسرو نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس کو لکھے گئے خط میں موقف اپنایا کہ امریکہ کے غیرذمہ دارانہ اقدامات پر عالمی برادری کا ردعمل آنا چاہئے۔

انھوں نے کہا کہ ایران کے تیل اور شپنگ پر پابندی سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی ہے ، اقوام متحدہ ایران کے خلاف پابندیوں پر امریکہ سے جواب طلب کرے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں