whatsapp against Facebook

سوشل میڈیا کے زیادہ استعمال پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

لاہور (نیوز اینڈ ویوز ): بھارت میں 35 سالہ شوہر نے سوشل میڈیا کے زیادہ استعمال پر بیوی کو قتل کردیا . پولیس کے مطابق لکشمی نامی خاتون کے شوہر نے اس لئے قتل کردیا کیوں کہ وہ زیادہ وقت سوشل میڈیا استعمال کرنے میں لگاتی تھی اور اپنے شوہر کو نظر انداز کرتی تھی. جمعہ کے روز جب لکشمی کے والد اس سے ملنے اس کے گھر آئے تو لکشمی کو مردہ پایا جس پر انہوں نے فوری پولیس کو اطلاع دی . پولیس کے مطابق لکشمی کا قتل جمعرات کو ہوا تھا.

سوشل میڈیا پر زین ملک کی میڈ ان پاکستان شرٹ کی دھوم

ملزم نے بتایا کہ ان کی شادی 2006 میں ہوئی تھی اور شروع میں وہ ایک خوشحال زندگی گراز رہا تھا مگر پچھلے دو سالوں سے جب سے اس نے اپنی بیوی کو سمارٹ فون لے کر دیا تھا تب سے اس کی بیوی نے اس پر اور بچوں پر دھیان دینا چھوڑ دیا تھا اور زیادہ وقت سوشل میڈیا کے استعمال میں لگاتی تھی . اس کے گھر کے کاموں پر دھیان دینا چھوڑ دیا تھا جس کے وجہ سے روز لڑائی رہنے لگی تھا جس کا بچوں پر بہت برا اثر پر تھا اور اسی وجہ سے میں نے اپنے 10 سالہ بیٹے اور 8 سالہ بیٹی کو ہاسٹل میں داخل کرا دیا تھا . میں نے بہت عرصہ برداشت کیا اور چپ رہا کہ شائد میری بیوی تنگ آکر سوشل میڈیا کا استعمال کرنا چھوڑ دے گی مگر ایسا نہ ہوا .
نیلم منیر کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

ملزم نے مزید بتایا تھا کہ اسے یہ بھی شک تھا کہ اس کی بیوی کی کسی کے ساتھ دوستی چل رہی ہے کیوں کہ وہ اسے اپنے موبائل کو ہاتھ نہیں لگانے دیتی تھی . جمعرات کے روز بھی دونوں کا سی بات پر جھگڑا ہو جس پر اس نے بیوی کو قتل کردیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں