hundred -and-five-hundred rupees coin

پاکستانیو مبارک ہو ! 100 اور 500 والا سکہ بھی میدان میں آ گیا ہے تحریر : زوہیب علی

پاکستانیو مبارک ہو ! 100 اور 500 والا سکہ بھی میدان میں آ گیا ہے . پاکستان میں پچھلے پانچ سال سے تجربہ کار ٹیم نے اس اہتمام سے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے کے ڈالر 125 تک جانے والا ہے اور پیٹرول 100 کے قریب .

جیسے ہی نیا مہینہ شروع ہو گا تو پیڑول 93 روپے اور ڈالر تقریباََ 125 تک چھلانگ مارے گا . جو پاکستان کی سب سے تجربہ سیاسی اور معاشی ٹیم کا بڑا کارنامہ ہوگا .

100 اور 500 کا سکہ اس بات کا ثبوت ہے کس احسن طریقے سے پاکستان مسلم لیگ ن نے پاکستان کو لوٹا ہے. پاکستان میں معشت کے چئیمپین اس وقت بستر مرگ پر ہونے کا بہانہ کر کے بیرونِ ملک کے دورے پر ہیں . اور ان کی سیاسی جماعت ہر اچھی بات کا کریڈٹ اپنے نام کرنے اور ہر غلطی اور ناکامی کا سہرا پاک فوج اور عدلیہ پر ڈالنے میں مصروف ہے.

عوام کو بیوقوف بنانے اور سمجھنے کی حد ہوتی اور پاکستان مسلم لیگ ن اس وقت ہر حد پار کرتی جارہی ہے .عوام نے 2013 کے الیکشن میں حکومتی ایوانوں پر ان نااہل اور بد دیانت حکمرانوں کو بیٹھنے کی ایک غلظی کر لی . لیکن اب مجھے کیوں نکالا اور پاکستان کو معاشی طور پر ایشاء کا ٹائیگر بنانے کے جھوٹے وعدوں اور دعووں پر یقین نہیں کریں گے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں