علوی بلڈرز کے نئے ھیون شاپنگ مال کی افتتاحی تقریب الفیصل ٹاوءن کینٹ لاہور میں انعقاد پذیر

نیوزویوز:(لاہور) علوی بلڈرز کے نئے ھیون شاپنگ مال کی افتتاحی تقریب الفیصل ٹاوءن کینٹ لاہور میں انعقاد پذیر ہوئی، تقریب میں ایم پی اے ملک وحید ،صاحبزادہ اسرار چشتی نظامی ، پیر حضرت عرفان مشہدی موسوی، رہنما اے این پی امیر بہادر خان ہوتی چیرمین رانا انعام اللہ خان. چیرمین عمر حیات، سماجی شخصیات میاں طارق پشیر،اشتیاق بھٹی، آصف مغل، چیرمین ڈی ایس کیو میڈیا گروپ زاہد کنگ، میا محمود چشتی ، اینکر پرسن طارق راعنا سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی . اس موقع پر نیوز اینڈویوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیرمین علوی بلڈرز زاہد اقبال نے کہا کے ہ اس علاقہ میں ایک جدید مال کی بنیاد رکھی ہے جہاں موبائیل ، گارمنٹس، جیولری، فوڈکورٹس سکے کاربار کے وسیع مواقع پیدا ہونگے، اس میں 4 جدید لفٹس متعارف کروائی جارہی ہیں ہمیں امید ہے کے یہ شاپنگ مال علاقے کے لوگوں کے کاروبار کے وسیع موقعے پیدا کر کے لوگوں کو سہولت پہنچائے گا جہاں ایک ہی چھت تلے تمام ضروریات زندگی کی اشیاء میسر آئینگی. تقریب کے آخر میں پیر حضرت عرفان مشہدی دعا کروائی . اور شراکا نے علوی بلڈرز کے اس کام کے لیے نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں