موسمی کھانسی کا آسان دیسی علاج:-

ہر سال موسم کی شدت کے ساتھ اسکے اثرات جانوروں میں موسمی نزلہ، بخار اور کھانسی کی شکل میں ظاہر ہوتے ہیں، یہ نزلہ کھانسی جانور میں اسٹریس کا باعث بن کر دودھ کی پیداوار پر منفی اثر ڈالتا ہے۔ اس موسمی کھانسی کو 1 بہت ہی آسان گھریلو نسخے کی مدد سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

1۔ ملیٹھی
2۔ گڑ
3۔ گندم کا آٹا
4۔ کوکنگ آئل

ملیٹھی کی خصوصیات:-
ملیٹھی قدرت کا ایک ایسا تحفہ ہے جو اپنے اندر بے شمار خصوصیات رکھتا ہے ملیٹھی میں موجود فلیوونائیڈز flavonoids جسم میں موجود کیمیکلز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچاتے ہیں، عضلاتی نظام کو ٹھیک رکھتے ہیں، سیلز بننے اور ٹوٹنے کے عمل کو ٹھیک رکھتے ہیں، اینٹی آکسیڈنٹس کا کردار ادا کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ٹرپینائیڈز terpnoids خلیات اور ٹشوز کی ٹینشن کو ختم کر کہ ریلکس کرتے ہیں، ملیٹھی میں پائے جانے والے بہت سارے منرلز جیسا کہ کیلشیم، ایلومینیم، آئرن، میگنیشیم، کوبالٹ،زنک، فاسفورس، سوڈیم، سلیکون، پوٹاشیم وغیرہ اپنا اپنا کردار ادا کر کے جسم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں مثلا زنک قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے سیلینیم اینٹی آکسیڈنٹس کا کردار ادا کرتا ہے ان منرلز کے ساتھ ملیٹھی میں بہت سارے مفید وٹامنز جیسا کہ وٹامن B7, B1,B2,B3,B5,B6 وٹامن سی، وٹامن ای وغیرہ کی وافر مقدار جسم کو خوراک سے گلوکوز بنا کر انرجی مہیا کرنے کے علاوہ بہت سارے فنکشنز میں اہم ہیں۔ ان منرلز اور وٹامنز کی موجودگی ملیٹھی میں antidote یا زہر/الرجی وغیرہ کے اثر کو ختم کرنے اور demulcent یا گلے کے درد خراش وغیرہ کو سکون میں لانے کی صلاحیت پیدا کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ملیٹھی بلغم کو خارج کرتی، گلے کی سوجن اور ورم کو کم کرتی ہے اینٹی وائرس ہے اور موسمی وائرس کو مزید پھلنے پھولنے سے روکتی ہے۔

گڑ کی خصوصیات:-
نظام تنفس اور سانس کے امراض کیلیے گڑ ایک زبردست ٹانک ہے گڑ نظام تنفس کیلیے مددگار سیلز کو ریلکس کرتا ہے قدرتی اینٹی الرجک ہے قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے گلے کی خرخراہٹ اور سانس لینے کی ایبنارمل آوازوں کو نارمل کرتا ہے گڑ میں موجود منرلز جیسا کہ پوٹاشیم، سوڈیم، کیلشیم، فاسفورس اسکی افادیت کا ثبوت ہیں، میگنیشیم کی موجودگی پھیپھڑوں کے مسلز کو ریلکس کرنے اور طاقت دینے میں مددگار ہے آئرن کی موجودگی خون کی گردش کے نظام کو صحیح کرتی ہے جس سے نظام تنفس صحیح رہتا ہے۔

مقدار اور بنانے کا طریقہ:-

ملیٹھی 50 گرام
گڑ 100 گرام
گندم کا آٹا 100 گرام
ککنگ آئل حسب ضرورت
ککنگ آئل کو گرم کر کے آٹاڈالیں تھوڑا سا بھون کر ملیٹھی اور گڑ کو شامل کر کہ مزید بھون لیں اور جب حلوا سا تیا ہوجائے تو اتار کر نیم گرم جانور کو 3 دن تک اتنی ہی خوراک شام کے چارے وغیرہ کے بعدکھلائیں۔ یہ خوراک گائے بھینسوں کیلیے ہے جبکہ بکروں چھتروں کیلیے اس خوراک کو 5 گنا کم کر لیں۔ گبھن جانوروں خصوصا پہلے دو ماہ اور آخری 1 ماہ والوں کو اسکا استعمال مت کرائیں۔

احتیاط علاج سے بہتر ہے اس لیے اپنے جانوروں کو سردی سے محفوظ رکھیں، جگہ کو خشک رکھیں، کہرے سے بچائیں، پانی کی کمی ہرگز نا ہونے دیں۔
[11:34 AM, 10/2/2018] Nadeem NV: 🌏World 📡 Information🌏
Topic#21
موسمی نزلہ بخار کا آسان علاج؛-

تحریر سمیر عزیز-

موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی جانوروں پر اس کے اثرات نزلہ زکام بخار کی شکل میں ظاہر ہونا شروع ہوجاتے ہیں اور جانوروں کے ساتھ ساتھ ان کے مالک کیلیے بھی پریشانی کا باعث بن جاتے ہیں۔ اس موسمی نزلہ بخار الرجی کا بہت آسان علاج تقریبا ہر کچن میں موجود 3 چیزوں سے باآسانی ممکن ہے۔

1۔ لہسن garlic
2۔ بڑی/موٹی الائچی black cardamom
3۔ گڑ jaggery

لہسن کی خصوصیات:-

لہسن قدرت کی طرف سے فوائد سے بھرپور ایسی نعمت ہے جس میں قدرت نے بہت ساری بیماریوں کا علاج اور بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت رکھی ہے۔ لہسن میں موجود allicin کی بھرپور مقدار لہسن کوایک ایسا ٹانک بنا دیتت ہے جو قدرتی طور پر براڈ سپیکٹرم broad spectrum اینٹی بائیوٹک کا کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے ساتھ یہ جسم میں موجود خون کے سفید زرات (white blood cells) بنانے والے T cells کی نشونما اور اینٹی باڈیز کے اثر کو بڑھا کر قوت مدافعت میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ قوت مدافعت میں اضافہ بہت سے نقصان پہنچانے والے بیکٹیریاز کو روک کر بیماری سے بچائو میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ وٹامن سی اور بہت سے دوسرے وٹامن اور اینٹی آکسیڈینٹس موسمی اثرات سے بچائو میں اہم ہونے کے ساتھ بیماری کی شدت اور ٹائم کو کم کرنے میں بھی مدگار بن جاتے ہیں۔

بڑی الائچی کی خصوصیات:-

بڑی الائچی mucous membrane کی اصلاح کر کے نزلے وغیرہ کی وجہ سے پیدا ہونے والے بلغم اور ناک سے خارج ہونے والی رطوبتوں اور پانی کے اخراج کو نارمل کرنے کے ساتھ گلے کی خراش کو روک کر گلے کو آرام پہنچاتی ہے۔ اس کے علاوہ بڑی الائچی میں موجود اہم منرلز اور وٹامنز مثلا وٹامن اے، وٹامن سی، سوڈیم، پوٹاشیم کیلشیم، کاپر، آئرن، مینگانیز، میگنیشیم،فاسفورس اور زنک کی موجودگی اسکی اہمیت کو سمجھنے کیلیے کافی ہے۔ بڑی الائچی میں بھی اینٹی مائیکروبیل اور قوت مدافعت میں اضافہ کرنے کی صلاحیت جانور کو موسمی نزلہ زکام سے بچانے میں اپنا کردار ادا کرتی ہے۔

گڑکی خصوصیات:-

نظام تنفس اور سانس کے امراض کیلیے گڑ بھی ایک زبردست ٹانک ہے۔ گڑ نظام تنفس کیلیے مددگار سیلز کو ریلیکس کرتا ہے۔ قدرتی اینٹی الرجک ہے، قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے۔ گلے کی خرخراہٹ اور سانس لینے کی ایبنارمل آوازاں کو ختم کرتا ہے۔ گڑ میں موجود منرلز جیسا کے پوٹاشیم، سوڈیم،کیلشیم، فاسفورس اسکی غزائیت اور افادیت کا ثبوت ہیں۔ میگنیشیم کی موجودگی پھیپھڑوں کے مسلز کو ریلیکس کرنے اور طاقت دینے میں مدد گار ہے، آئرن کی موجودگی خون کی گردش کے نظام کو صحیح کرتی ہے جس سے نظام تنفس صحیح رہتاہے۔

مقدار اور طریقہ استعمال:-
لہسن 100 گرام
بڑی الائچی 5 عدد
گڑ 200 گرام
بڑی الائچی کا پائوڈر اور لہسن کو ہلکا سا کوٹ کر گڑ میں ملا کر شام کو چارہ پانی کے بعد کھلا دیں یہ خوراک بڑے جانوروں کیلیے ہے اس عمل کو3 دن تک روز جاری رکھیں۔ بکروں، چھتروں کیلیے اس خوراک کو 5 گنا کم کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں