Hamza-And-Salman-Shehbaz-Sharif

نیب کی حمزہ اور سلمان شہباز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے درخواست

لاہور: قومی احتساب بیورو(نیب) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے بیٹوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں درج کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست ارسال کر دی۔
قانونی جنگ میں شدت، نجم سیٹھی نے احسان مانی کو ایک اور نوٹس بھیج دیا

واضح رہے کہ دونوں بھائیوں کو رمضان شوگرمل کیس کے معاملے میں تحقیقات کا سامنا ہے۔ نیب کے مطابق دونوں افراد ڈائریکٹر کی حیثیت سے چنیوٹ میں فیکٹریوں کو ملانے والا پل تعمیر کرنے میں ملوث ہیں جس کے لیے سرکاری رقم کا استعمال کیا گیا۔

نیب کا کہنا ہے کہ مذکورہ منصوبے کے لیے اس وقت کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے 20 کروڑ روپے کی منظوری دی۔ اس کے علاوہ نیب ان افراد کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کی بھی تحقیقات کر رہا ہے۔
گرفتار ملزمان پر تشدد کیا جاتا ہے‘ ڈاکٹر مجاہد کامران
واضح رہے کہ حمزہ شہباز جو پنجاب اسمبلی کے رکن ہیں اور صاف پانی کمپنی کیس میں بھی تحقیقات کا سامنا کر رہے ہیں۔ جس میں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے منصوبے کے بورڈ آف ڈائرکیٹر کے اجلاس کی صدارت کی اور مبینہ طور پر ٹھیکے دینے کے حوالے سے احکامات بھی جاری کیے جبکہ وہ بورڈ کے رکن بھی نہیں تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں