google-twenty-years

گوگل سرچ کی آمد کو 20 سال مکمل

واشنگٹن: ورلڈ وائیڈ ویب پر گوگل سرچ کی آمد کو 20 سال مکمل ہوگئے اور اس موقع پر کمپنی نے اپنی اس اہم ترین پراڈکٹ کو متعدد نئے فیچرز کے ذریعے اپ ڈیٹ کیا ہے۔
وزیراعظم ہاؤس کی بھینسیں آج نیلام ہونگی
امریکی ٹی وی کے مطابق درحقیقت یہ فیچرز آرٹی فیشل ٹیکنالوجی پر مبنی ہے اور اب گوگل سرچ صارف کے سرچ کے تجربے کا اندازہ خودکار طور پر لگانے کی کوشش کرے گی۔اسی طرح گوگل نے اپنی توجہ موبائل پر مرکوز کی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ تمام نئے فیچرز ڈیسک ٹاپ پر نہیں بلکہ اسمارٹ فونز پر کام کریں گے (کم از کم گوگل کی سلائیڈز سے تو یہی اندازہ ہوتا ہے)۔اس حوالے سے پہلا فیچر ایکٹیویٹی کارڈ ہے جس میں سرچ رزلٹس کے اوپر ایک پتلی سی پٹی ابھر آئے گی جس پر کلک کرنے پر ایک کارڈ متعلقہ سرچز کو شو کرے گا جبکہ اسی موضوع پر صارف کی پرانی سرچز کو بھی دکھائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں