free medical camp in Lahore

دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ، لاہور میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

لاہور (نیوز اینڈ ویوز ) : دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے لوگ دنیا میں ہر جگہ موجود ہوتے ہیں،پاکستان میں بھی ایسے لوگوں کی کمی نہیں،کینسر کے مریض بچوں کے زخموں پر مرہم رکھنے والے ہومیو ڈاکٹر غلام یاسین کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں ہوتا ہےَ

لاہور کے علاقے گڑھی شاہو کے قریب علامہ اقبال روڈ پر سحر ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام فری ماہانہ طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں خون کے کینسر،تھیلی سیمیا، بلیڈنگ ڈس آرڈر سمیت خطرناک امراض میں مبتلا195بچوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا اور انہیں ادویات بھی مفت دی گئیں،لواحقین اور مریضوں کے لئے دوپہر کے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا،سحر ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پاس اس وقت پاکستان بھر میں خون کے کینسر اور دیگر سنگین امراض میں مبتلا 930سے زائد مریض رجسٹرڈ ہیں جنہیں ماہانہ بنیادوں پر مفت ادویات فراہم کی جاتی ہیں،بہت سے بچے صحت یاب ہوچکے ہیں اور باقی صحت مند زندگی کی جانب لوٹ رہے ہیں

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں