Fraud Husband

بہاولپور میں شادی کے بعد شوہر دلہن کا جہیز لےکر فرار

نیوزویوز:(بہاولپور) بہاول پور میں شادی کے بعد شوہر اور ان کا ساتھی نئی نویلی دلہن کے جہیز کا سامان لیکر فرار ہوگئے۔پولیس کےمطابق گرین ٹاؤن کی رہائشی 24 سالہ ہما نے سکندر نامی شخص سے شادی کی، جس کے بعد سکندر ہما کو شادی کے بعد چیمہ ٹاؤن فیز2 میں کرائے کے گھر میں رخصت کرکے لے گیا۔بیوی میکے گئی تو شوہر اور مبینہ ملزم سکندر کے ہمراہ اپنی بیوی کے 47 ہزار روپے نقدی، لیپ ٹاپ اور جہیز کا سارا سامان لے کر فرار ہوگیا۔تھانا صدر پولیس نے لڑکی کی درخواست پر شوہر سمیت دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں