France-President attack plan

فرانسیسی صدر کے قتل کا منصوبہ بنانے والے 6 ملزمان گرفتار

پیرس: فرانسیسی صدر ایمانول میکرون کے قتل کا منصوبہ بنانے والے 6 مشکوک ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔فرانسیسی خفیہ ایجنسی ڈی جی آئی ایس نے تحقیقات کے بعد تین مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون سمیت 6 افراد کو حراست میں لیا جن کی عمریں 22 سے 62 سال کے درمیان ہیں۔

اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار تمام مشکوک افراد کا تعلق دائیں بازو کی جماعت سے ہے جن کے خلاف جاری تفتیش کے باعث ملزمان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔

ملزمان کی گرفتاری ایسے موقع پر کی گئی کہ جب اتوار کے روز صدر میکرون نے ایک انٹرویو کے دوران دائیں بازو کی تحریک کو خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ لاپرواہی نے 20ویں صدی عیسوی کے آغاز پر جرمنی میں ہٹلر اور اٹلی میں میسولینی کے لیے راہ ہموار کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں