Fayaz ul hassan about Jahangir Tareen

بہن کے پیسے سے عمران خان کا کوئی تعلق نہیں، فیاض الحسن چوہان

فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں علیمہ خان کے پیسے سے عمران خان کا کوئی تعلق نہیں ۔ سماء سے گفتگو میں بولے اگر علیمہ خان نے کوئی ٹیکنیکل غلطی کی تو اس کا ازالہ بھی کیا ۔ نرگس سے مناظرے کی بات پر کہا مشاہداللہ خان سامنے آئیں بہت کچھ بتاؤں گا ۔
حکومت اپنےگرد موجود چوروں کو این آر او دینے کی کوشش کررہی ہے،مریم اورنگزیب
ن لیگی رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا تھا کہ دبئی میں علیمہ خانم نہیں بلکہ عمران خان کا بےنامی پیسہ ہے۔ 1970 میں جو قیمتیں تھیں ان کی بنیاد پر کاسٹنگ ہوئی۔ پاناما کیس میں کہا جاتا تھا جس کی آف شور کمپنیاں ہیں وہ ڈاکو ہے توآف شور کمپنی توآپ کی اور آپ کی باجی کی بھی ہے۔

ن لیگ کے سینیٹر کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب سے سماء نے سوال کیا کہ علیمہ خان کے پیسے کس کے ہیں ، تو فیاض الحسن چوہان بولے عمران خان تو اسّی کی دہائی میں ڈالرز میں کماتے تھے۔
انہوں نے جواب دیا کہ علیمہ خان صاحبہ کا اپنا سلسلہ ہے اور اس پر بھی ان کی گُڈ وِل دیکھیں اور ان کا اچھا پن دیکھیں کہ انہوں نے فرض کرلیا کہ کوئی تکنیکی غلطی کر بھی دی ہے تو اس کا ازالہ بھی کیا ہے ۔

نون لیگی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے تجویز دی تھی کہ خیبرپختونخوا کا آڈٹ پی ٹی آئی حکومت نہ کرائے، اس تجویز پر فیاض الحسن چوہان غصے میں آگئے۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹر مشاہد اللہ خان کی اوقات کا انہں اچھے طریقے سے پتا ہے۔ وہ کسی ایک حلقے سے کونسلر منتخب نہیں ہوسکتے ہیں۔

کیا انکوائریز والے جیل اور صرف ریفرنسز والے اقتدار میں ہیں، مشاہد اللہ خان کے اس الزام پر وزیر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں