fawad-chudary expose Corrupt People

قراردادوں سے حکومتیں نہیں جاتیں، اس کیلئے ووٹ چاہئیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے زرداری صاحب سیاستدانوں کے بجائے وکلا سے ملاقاتوں کو ترجیح دیں اس مفت مشورے کا احساس ان کو ہفتوں نہیں بلکہ دنوں میں ہو گا۔ قراردادوں سے حکومتیں نہیں جاتیں کیونکہ اس کیلئے ووٹ چاہئیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ زرداری صاحب کے پاس اب صرف نوٹ رہ گئے ہیں اور وہ نوٹ کمانے کے چکر میں ووٹ کھو چکے ہیں ۔ وزیراعظم آج مستقبل میں سرمایہ کاری کے مواقع کانفرنس میں شرکت کرینگے اور کانفرنس میں وزیراعظم کا سوال و جواب سیشن ہو گا۔ وزیراعظم کی خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد سے ملاقات ہو گی۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا سعودی وزراء بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ عالمی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں بھی وزیراعظم کی مصروفیات کا حصہ ہیں۔ سعودی عرب میں وزیراعظم عمران خان کو ملنے والا احترام مسلم امہ میں پاکستان کے مقام کو ظاہر کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں