fawad-chudary expose Corrupt People

پچاس سے زیادہ لوگ جیل جائیں گے: وزیراطلاعات فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے دعویٰ کیاہےکہ 50 سے زیادہ لوگ جیل جائیں گے۔

گزشتہ روز جیونیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ نوازشریف 100 فیصد جیل جائیں گے۔

فواد چوہدری کے بیان پر سابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث نے احتساب عدالت سے نوٹس لینے کی استدعا کی ہے جب کہ خواجہ حارث کی استدعاپر وزیراطلاعات نے ایک اور تازہ بیان دیا ہے۔

Ch Fawad Hussain
@fawadchaudhry
خواجہ حارث سینئر وکیل ہیںاگر کروڑوں روپے فیس نہ لی ہوتی تو وہ بھی مان جاتے کہ کیس میں نواز شریف کو سزا ہونی چاہئے،بدقسمتی ہے ایسے فول پروف مقدمات ختم ہونے میں سالوں لگ جاتے ہیں۔اپوزیشن کے پاس کوئ لیڈرشپ ہے نہ نظریہ صرف پیسے بچانے کیلئےسیاست ہو رہی ہے،پچاس سے زیادہ جیل جائیں گے

1:15 PM – Oct 26, 2018
6,106
1,980 people are talking about this
Twitter Ads info and privacy

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ خواجہ حارث سینیئر وکیل ہیں، انہوں نےکروڑوں روپےفیس نہ لی ہوتی تو وہ بھی مان جاتےکہ نواز شریف کوسزا ہونی چاہیے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھاکہ بدقسمتی ہے ایسے فول پروف مقدمات ختم ہونے میں برسوں لگ جاتے ہیں، اپوزیشن کے پاس کوئی لیڈرشپ ہے نا نظریہ، صرف پیسے بچانے کی سیاست ہورہی ہے۔

فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ پچاس سے زیادہ لوگ جیل جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں