Information-Minister-Fawad-Chaudary

چیئرمین سینیٹ ایوان میں توازن نہیں لا سکتے تو پھر حکومت کو بھی سوچنا پڑے گا‘

زیر بحث طاہر داوڑ قتلبینک فراڈآسیہ بی بیمنی لانڈرنگ کیسپاکستان نیوزی لینڈ سیریزپانامالیکس

’چیئرمین سینیٹ ایوان میں توازن نہیں لا سکتے تو پھر حکومت کو بھی سوچنا پڑے گا‘
ویب ڈیسک 15 نومبر ، 2018

کابینہ نے وفاق کے ذمہ میڈیا کے تقریباً 23 کروڑ روپے کے فنڈز ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فوٹو: اسکرین گریب
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 29 نومبر کو 100 روزہ پلان کی کامیابیوں کے بارے میں قوم کو آگاہ کریں گے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جو ہم نے 100 دن میں کیا ہے، کوئی اور حکومت اس کے قریب بھی نہیں پہنچ پائی۔

ڈنمارک سے پاکستان لائی گئی بچیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دو بچیوں حرا طاہر اور اقصیٰ طاہر کو عدالتی فیصلے کے خلاف پاکستان لایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم چاہتے ہیں کہ دوسرے ممالک ہماری عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کریں تو باہر کی عدالتوں کے فیصلوں کا احترام بھی ہم پر لازم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں