Fake-currency-Note-Scam

پشاور، 6 کروڑ مالیت کی جعلی پاکستانی کرنسی فراڈ بے نقاب

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پولیس نے جعلی پاکستانی کرنسی بنانے اور سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔سینئر سپرنٹنڈٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز جاوید اقبال نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پولیس نے بھانہ ماڑی کے قریب رنگ روڈ چوک میں واقع ایک گودام پر چھاپہ مار کے 6 کروڑ مالیت کی جعلی پاکستانی کرنسی برآمد کی جبکہ 3 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔
حکومت سن لے ناموسِ رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، فضل الرحمان

ایس ایس پی نے بتایا کہ چھاپے کے دوران نوٹ چھاپنے کی مشینیں اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔

ایس ایس پی جاوید اقبال کے مطابق ملزمان کی شناخت امجد، ساجد اور ارشد کے نام سے ہوئی ہے جو مزید 9 کڑور مالیت کے نوٹ چھاپنے کی تیاری کر رہے تھے۔ جاوید اقبال نے مزید بتایا کہ جعلی نوٹ ملک بھر میں سپلائی کیے جانے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں