Electricity thief in danger

پنجاب میں بجلی چوروں کی شامت آگئی

لاہور: لاہور سمیت پنجاب میں بجلی چوروں کی شامت آگئی ، ٓآپریشن کے دوران مزاحمت کرنے والوں کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بجلی چوروں کے خلاف بڑے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ، آج سے بجلی چوروں کے خلاف باقاعدہ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ، آپریشن کا فیصلہ چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری توانائی عرفان علی نے کہا کہ کا کہنا تھا بجلی چوری روکنے کیلئے ٹیکنالوجی استعمال کریں گے، پہلے مرحلے میں بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالیں گے، ایکشن سے گردشی قرضے میں خاطر خواہ فرق پڑے گا۔

وفاقی سیکرٹری توانائی کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کینسرکی طرح سوسائٹی کوچاٹ رہی ہے، ٹاسک فورس ہرضلع میں کام کرے گی،بجلی چوری کیخلاف مل کرکام کریں گے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب روانگی سے قبل بجلی چوروں کے خلاف فوری طور پر کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے اور پاور سیکٹر میں چوری و دیگر نقصانات کی وجہ سے صارفین پر پڑنے والے اضافی بوجھ ہٹانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں