Earth quack In KPK

بلوچستان شدید زلزلوں کی زد میں

خضدار: صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں شدید زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس ہے۔
کراچی میں ایک بار پھر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن
تفصیلات کے مطابق ضلع خضدار میں آنے والے شدید نوعیت کے زلزلے نے لوگوں کو خوف میں مبتلا کردیا، علاقہ مکین گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 4.8 تھی، جبکہ گہرائی 15 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
اداکارہ شروتی ہاسن کی بہن اکشارہ ہاسن کی غیر اخلاقی تصاویر انٹرنیٹ پر لیک
زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز خضدار سے 180 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھے۔
البتہ اس زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی یا مالی نقصانات نہیں ہوئے۔

خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں خیبر پختونخوا کے علاقے پشاور، ایبٹ آباد مردان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔
سعد رفیق اور سلمان رفیق نیب سے راہ فرار ڈھونڈنے میں مصروف
یاد رہے کہ 8 اکتوبر 2005 میں آزاد کشمیر سمیت مختلف علاقوں میں تباہ کن زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں شدید جانی و مالی نقصان کا سامنا ہوا تھا، متاثرہ علاقوں میں آج بھی ترقیاتی کام جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں