Notification Of VC PU Hold

ڈاکٹر نیاز احمد پنجاب یونیورسٹی کے مستقل وائس چانسلر تعینات

لاہور (نیوز اینڈ ویوز ): ڈاکٹر نیاز احمد کو پنجاب یونیورسٹی کا مستقل وائس چانسلر تعینات کردیا گیا .وزیراعلی پنجاب نے ڈاکٹر نیاز کی تقرری کی سفارش گورنر پنجاب کوبھیج دی پروفیسر نیاز کی تقرری کا فیصلہ وزیراعلی پنجاب نےملاقات کے بعد کیا . ڈاکٹر نیاز یو ای ٹی ٹیکسلا کے موجودہ وائس چانسلر بھی ہے . زرائع کے مطابق پروفیسر نیاز کی بطور وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی تقرری کا نوٹیفیکیشن آج جاری کیا جائے گا .
واضح رہے کہ 2 سال بعد پنجاب یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کی گئی ہے . وزیر اعلی پنجاب کو بھییجی گئی سمری میں تین نام شامل تھے . ان تین ناموں میں پروفیسر نیاز، پروفیسر زکریا ذاکر اور پروفیسر منصور سرور کے نام شامل تھے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں