جنگ گروپ کے 6اخبارات بند , سیکڑوں ملازمین بے روزگار

جنگ گروپ کے چھ اخبارات بند : سیکڑوں ملازمین بے روزگار
کراچی۔پاکستان کے سب سے بڑے صحافتی ادارے جنگ گروپ میں ڈاﺅن سائزنگ کاعمل شروع ہوگیا۔

جنگ گروپ کے اخبار، روزنامہ عوام (اردو) ڈیلی نیوز کراچی (انگلش) روزنامہ انقلاب لاہور، روزنامہ وقت لاہور۔ روزنامہ جنگ پشاور اور روزنامہ جنگ فیصل آباد ، آج سے مکمل طور پر بند کردیئے گئے۔

۔جنگ کراچی میں مختلف شعبوں سے کارکنوں کو فارغ کردیاگیاہے اوران کے فراغت نامے ان کے گھروں میں موصول ہوناشروع ہوگئے ہیں ۔جنگ پشاور اور جنگ فیصل آباد بند کر دیا گیا ہے اور جنگ ملتان میں بھی ایک دو روز میں بعض شعبوں سے کارکنوں کو فارغ کر دیا جائے گا ۔ایک روز کے دوران جنگ کے 500 سے زیادہ ملازمین فارغ کر دئے گئے ہیں

۔دوسری جانب اسی ادارے کے شام کے اخبارات ”روزنامہ عوام اوردی ڈیلی نیوز “کی بندش کی بھی اطلاعات ہیں‌بھی ۔انگریزی ہفت روزہ ” میگ“ کی ممکنہ بندش کی خبریں بھی گردش میں ہیں ۔ذرائع کے مطابق اخبار مالکان کی جانب سے سرکاری اشتہارات کی بندش کے بعد مختلف اداروں میں کارکنو ں کی برطرفیوں کاعمل جاری ہے۔اس سے پہلے روزنامہ ایکسپریس بھی ڈاﺅن سائزنگ کے عمل سے گزرچکاہے جبکہ دنیااوردیگراخبارات میں بھی کارکنوں کی تنخواہیں کم کردی گئی ہیں ۔

مختلف صحافتی تنظیموں نے صحافیوں کے معاشی قتل عام پر احتجاج کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صورت حال کا نوٹس لیں ۔۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ملک گیر احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان   

  لاہور پریس کلب کی جانب سے بنائی گئی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے بھی جنگ گروپ سے سینکڑوں کارکنوں کی جبری برطرفیوں کے خلاف مورِخہ17 دسمبربروز سوموار کو ملک گیر احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کردیا ۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام سوموار کی سہ پہر تین بجے لاہور پریس کلب سے جنگ آفس تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ جہاں جنگ گروپ کے باہر دھرنا دیاجائے گا اور ڈیوس روڈ بلاک کرکے ٹائر اور پتلے نذر آتش کئے جائیں گے ۔مالکان کے ساتھ ساتھ حکومت کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف بھی احتجاج کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں