dollar-price-decrease

انٹر بینک میں روپیہ تگڑا ہو گیا اور ڈالر گر گیا

کراچی: انٹر بینک میں روپیہ تگڑا ہو گیا اور ڈالر گر کر 132 روپے کی سطح پر آ گیا۔ ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 92 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور کاروبار کے آغاز پر 1150 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 92 پیسے کی کمی کے بعد 132 روپے کا ہو گیا جس کے بعد حکومتی قرضوں میں 180 ارب روپے کی کمی ہو گئی ہے۔ ڈالر کی قیمت میں گراوٹ ادائیگیوں کے توازن اور پاکستانی معیشیت پر مثبت اثرات مرتب کرے گی۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی۔ کاروبار کے آغاز پر 1150 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 38 ہزار 850 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا جبکہ حصص کی مالیت میں 120 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں