Dc-lahore-Death-Incident-Turn

ایک کروڑ روپے لیکر لاہور آو : سہیل ٹیپوکی موت بارے حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں

لاہور (رپورٹ :اسد مرزا)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل ٹیپوکی موت بارے حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں ۔ذرائع کا دعوی ہے کہ سہیل ٹیپوکو لاہور میٹنگ میں ایک کروڑ روپے لیکر آنے کا کہا گیا تھا اسی وجہ سے وہ ساری رات سو نہ سکا کہ اتنی خطیر رقم کا کہاں سے لائےَ ؟

بتایا گیا تھا کہ مقامی اہم سیاسی شخصیات ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل ٹیپوکی جانب سے غیر قانونی کام نہ کرنے پر ناخوش تھے اور گاہے بگاہے اسکی شکایت وزیر اعلی پنجاب اور انکے صاحبزادے سے کرتے تھے جس کی وجہ سے انکے ساتھ حکومتی شخصیات کا رویہ انتہائی غیر اخلاقی تھا ۔
خواجہ سعد رفیق کی پیراگون سٹی کرپشن میں عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کر دیا
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کو وزیر اعلی پنجاب کے جلسہ کی ناکامی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اس جلسہ پر آنے والے ایک کروڑ کے اخراجات سہیل ٹیپو برداشت کریگا اور لاہور میں اہم سیاسی شخصیت کی میٹنگ کے دوران وہ یہ جرمانہ کی مد میں خطیر رقم ساتھ لیکر آئے ورنہ ،۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ کی اعلی انتظامیہ اور سیاسی شخصیات کو اس بارے علم ہے لیکن اس راز سے کوئی پردہ کیوں اٹھائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں